Practical Applications of NLP Online

اپنی روزمرہ کی زندگی میں این ایل پی استعمال کرنا سیکھیں

آپ کو شاید کچھ اندازہ ہو کہ این ایل پی کتنی طاقت ور ہے لیکن ابھی تک آپ نے اسے حقیقت میں کسی ماسٹر کے ساتھ  تجربہ نہیں کیا ہے۔

یہ پروگرام آپ کے لئے بہترین موقع ہے  کہ آپ این ایل پی کا ااپنی زندگی میں تجربہ حاصل کریں- یہ پروگرام غیر ترمیم شدہ آڈیو ریکارڈنگ ہے

یہ کورس 5 آن لائن سیشنوں پر مشتمل ہے۔

ان سیشنوں میں آپ این ایل پی کا اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرنا سیکھیں گے

یہاں ہر سیشن میں آپ کیا سیکھیں گے اس پر مختصرا. بیان کیا گیا ہے۔

سیشن نمبر1: اپنے لاشعور کو جانیں

اس سے پہلے کہ آپ کو پتہ چلے، سیکھنے اور تبدیلی کا تمام عمل گہری لاشعوری سطح پر ہوتا ہے۔

 اس سیشن میں آپ اپنے  لاشعور کے بارے میں جانیں گے، کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے اس کو پروگرام کرنے کی تکنیک اوراصول۔

سیشن نمبر 2: دماغ اور جسم کی طاقتور کیفیت کیسے حاصل کریں؟

کوئی بھی شخص وسائل سے خالی نہیں ہوتا – لیکن بعض اوقات ہم ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس یہ وسائل موجود نہیں ہیں، اس سے ہماری ذہنی حالت، افعال اور نتائج خراب ہوتے ہیں۔

اس سیشن میں آپ سیکھیں گے کہ  آپ کس طرح طاقتور ذہنی کیفیت کو حاصل کرسکتے ہیں ۔

سیشن نمبر 3: اپنے ذہن کو کیسے کنٹرول کریں؟

 کیا آپ اپنے دماغ کو کنٹرول کرتے ہیں یا کوئی اوراسے کنٹرول کرتا ہے جو آپ کو اچھا یا برا محسوس کرواتا ہے؟
کیا یہ انسان ہے یا آپ کا ماضی؟

یہ سیشن آپ کے اپنے ذہن کو سنبھالنے کے بارے میں ہے۔ آپ سیکھیں گے کہ اپنے ذہن کے کنٹرول پینل میں کیسے رہنا ہے اور منٹوں میں اپنے اندر مثبت تبدیلی  کیسے کرتے ہیں۔

سیشن نمبر 4:  ذہن پر لگے جالے صاف کریں

حقیقت یہ ہے کہ آپ میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن شاید آپ اپنے دماغ میں ایک برا پروگرام چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے

 آپ اپنی زندگی میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

-اس سیشن کے نتیجے میں آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ خیالات کے پیچھے گہرے معنی کو سمجھنے کے قابل ہو رہے ہیں

سیشن نمبر 5: منفی جذبات پر قابو حاصل کریں

منفی جذبات جیسے کہ غصہ ، اداسی ، خوف وغیرہ انسانوں کی زندگی کو تباہ کرسکتے ہیں۔

اس سیشن میں آپ اپنے ٹرینر کی ماہر رہنمائی کے تحت ان منفی جذبات کو آزاد کرنے کے عمل سے گزریں گے۔

بہت سارے لوگوں کو اس عمل کے بعد ذہنی سکون ملتا ہے

یہ پروگرام کیوں حاصل کریں؟

آپ کے پاس اس کورس میں شامل ہونے کی اپنی وجوہات ہوسکتی ہیں ، زیادہ تر لوگ ہماری کلاسوں میں شامل ہوجاتے ہیں… تاکہ وہ خود کو اور دوسروں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں

  • خود پر قابو پالیں
  • تاکہ وہ بہتر سوچ سکیں
  • ذہن پر قابو پا سکیں
  • منفی جذبات کو چھوڑ سکیں
  • ماسٹر کوچ سے کوچنگ اور رہنمائی حاصل کرسکیں

آپ کس طرح سیکھیں گے؟

یہ آن لائن کلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگ ہے جس میں لیکچرز ، ڈیمو اور سوال و جواب کے سیشن شامل ہیں۔

ہمارے تمام پروگراموں کی طرح ، یہ این ایل پی ٹریننگ مشقوں پر مبنی ہے۔

جب آپ یہ آڈیو پروگرام استعمال کریں گے تو کیا ہوگا؟

آپ کے ذہن پر آپ کا کنٹرول ہوگا۔ آپ بہتر سوچیں گے اور اپنی زندگی میں بہتر نتائج حاصل کریں گے آپ کی زندگی پہلے سے بہتر ہوگی اور آپ کواین ایل پی کا تجربہ ہوگا

This is a personal grooming program, not certification training.

Who is the trainer?

Kamran Sultan is Pakistan’s first Licensed Master Trainer of Neuro-Linguistic Programming (NLP™) for Society of NLP™ (USA).

Kamran’s NLP™ training programs are recommended Dr. Richard Bandler, C0-founder of NLP™ & his partners.

Kamran is also a Certified Firewalk Instructor. He is the Country Supervisor for Jose Silva’s UltraMind Training and ESP Course Instructor for Pakistan. He has personally trained every Silva UltraMind instructor in Pakistan. He is also a Certified Instructor of Hypnosis and a Certified Specialist Practitioner of Neuro Hypnotic Re-patterning (NHR™) and a Certified Master Hypnotist.

Kamran has received his own training in the UK & USA from some of the best NLP™, Hypnosis & Silva Ultra Mind trainers including Dr.Richard Bandler (co-creator of NLP™), Anthony Robbins, John La Valle, Joseph Riggios, Paul McKenna, Jo White, Julie Silverthorn, Russell Potts, Jo Cooper, Peter Seal, Alex G. Silva and several others. To learn more click here